ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مجموعی طورپر 2.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

پاکستانی کرنسی کی قدر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک امریکی کرنسی کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طورپر 2.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج بہتری کی وجہ سے کرنسی کی قدر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ڈالر مزید 29 پیسے سستا ، قیمت 279.30 روپے ہو گئی

مالی سال کے آغازمیں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 8.27 ارب ڈالر کے قریب ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 243 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 13.34 ارب ڈالرہو گیا۔

ا سٹیٹ بینک کے مطابق 19 جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.27 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.07ارب ڈالر تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More