جسٹس طارق مسعود الگ ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے۔ لاہور بارکے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا جس کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل رہے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More