گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

ہم نیوز  |  Jan 28, 2024

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں سب سے زیادہ گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان نے اپنے نام کرلیا۔

بلال الیاس جہانگیر نامی پاکستانی نوجوان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔ انہوں نے ایک منٹ میں ان کے سب سے زیادہ گانے پہچان کر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔

امریکا: کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

20 سالہ پاکستانی نوجوان بلال الیاس جہانگیر نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں 30 گانے پہنچان کر منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ بلال الیاس نے 2019 میں برطانوی شہری ڈین سمپسن کے ایک منٹ میں 27 گانے پہچاننے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس منفرد اعزاز کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانوں کی فہرست تیار کی گئی۔ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے بغیر کسی میوزک کے ہر گانے کے ابتدائی الفاظ سن کر معلوم کرنا تھا کہ گانا کونسا ہے۔

نایاب پرندوں کے گیت نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More