ملتان پولیس نے جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 28, 2024

پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں  نکالنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، امیدوار گرفتار

لاہور میں حماد اظہر کے والد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔

واضح ر ہے کہ جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ہے، تاہم ان کے داماد بھی صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More