فرانسیسی صدر کا نئی دہلی میں نظام الدین کی درگاہ کا دورہ، قوالی سے لطف اندوز ہوئے

اردو نیوز  |  Jan 28, 2024

انڈیا کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نئی دہلی میں خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ پر گئے اور مزار کے صحن میں قوالی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایمانویل میکخواں نے درگاہ نظام الدین اولیا پر دعا کی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی۔

وہ انڈیا کے دو روزہ دورے پر تھے اور انہوں نے نئی دہلی میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

حکام نے بتایا کہ فرانسیسی صدر مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 45 منٹ پر تقریباً 700 سال پرانے مزار پر پہنچے اور آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت اس مقام پر گزارا۔

ویڈیو میں ایمانویل میکخواں کو واضح طور پر سبز رنگ کے سکارف میں لپٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وفد کے دیگر ارکان کو گلابی رنگ کے سکارف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی صدر کے ساتھ انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

نظام الدین درگاہ، جو وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں واقع ہے، معروف صوفی بزرگ نظام الدین اولیاء اور ان کے شاگرد اور شاعر امیر خسرو کا مقبرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More