لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 28, 2024

سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمد اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے گرفتاری کی تصویر بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔

لاہور ، حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار ، پناہ دینے والے 2 افراد گرفتار

حماد اظہر نے لکھا کہ ‘بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔’

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ‘پولیس میرے والد کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئی’۔

بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔ pic.twitter.com/cFXX2icbK1

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2024

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More