پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 27, 2024

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور جاری کر دیا۔

ن لیگ نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کریں گے، فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے۔

ن لیگ نے اپنے منشور میں معیشت کی بحالی، سولر بجلی کی فراہمی، سستی بجلی اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کا قیام بھی ن لیگ کے منشور میں شامل ہے۔

سائفر کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے سرکاری وکیل مقرر

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نئے شہر سمیت اہم مراعات بھی منشور میں شامل کی گئی ہیں، جدید انفراسٹرکچر، آئینی،قانونی اور عدالتی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے گا۔

جدید زراعت کے ساتھ ساتھ صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی منشور کا حصہ ہے، آرٹیکل 62،63 کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

کمرشل عدالتوں کا قیام، عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام، ای کورٹس کا قیام عمل میں لانا بھی منشور کا حصہ ہے جبکہ پانچ سال میں غربت 25 فیصد کم کرنے کا ہدف بھی مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی میں مالی سال 2025 تک 10 فیصد تک کمی کرنے کا پروگرام بھی منشور میں شامل ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More