شعیب ملک پر بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات، ٹیم کے مالک کی تردید

اردو نیوز  |  Jan 26, 2024

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

جمعے کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شعیب ملک نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بی پی ایل کی ٹیم فارچیونز باریشال کے مالک میزان الرحمان کا بیان شیئر کیا ہے۔

فارچیونز باریشال کے مالک نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، انہیں شعیب ملک سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

میزان الرحمان کا کہنا تھا ’شعیب ملک کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد انہیں آج میڈیا سے بہت فون کالز آئیں، میں نے کسی کو کوئی خبر نہیں دی اور نہ ہی شعیب سے کوئی بات کی ہے۔ گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شعیب اچھے کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔‘

Official statement ;I would like to address and dismiss the recent rumors circulating about my playing position with Fortune Barishal. I had a thorough discussion with our captain, Tamim Iqbal, and we mutually planned the way forward. I had to leave Bangladesh for a… pic.twitter.com/kmPqPt1nxv

— Shoaib Malik  (@realshoaibmalik) January 26, 2024

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے لکھا ’میں فارچیونز باریشال کیساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں گردش کرنے والی حالیہ افواہوں کو مسترد کرتا ہوں۔‘

شعیب ملک نے بی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ’میں نے اس بارے میں اپنے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ بات کی اور ہم نے باہمی طور پر آگے کی منصوبہ بندی کی۔ دبئی میں میڈیا کی مصروفیت کے لیے مجھے بنگلہ دیش چھوڑنا پڑا۔‘

شعیب نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’جب افواہیں گردش کر رہی ہوں تو لوگوں کو شیئر کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیئے۔ میں ان افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔‘

کرکٹر نے مزید کہا ’سب کو معلومات پر یقین کرنے اور اسے آگے پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہیے، جھوٹ کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا۔ درستگی کو ترجیح دیں اور حقائق کی واضح تفہیم کو یقینی بنانے کے لیے معتبر ذرائع پر انحصار کریں۔ آپ کی سمجھ اور تندہی کے لئے آپ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بی پی ایل کے ایک میچ کے دوران شعیب ملک نے بولنگ کرواتے ہوئے لگاتار تین نو بالز کی تھیں جس کے بعد ان پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More