اسلام آباد: تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں جا گُھسی، 15 افراد زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر گرین لائن میٹرو بس میں جا گھسی، 15 افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارہ کہو پر موجود گرین لائن اسٹیشن پر پیش آیا جب راولپنڈی سے آتے ہوئے تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں گھس گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں موجود 13 طلبا زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی ،سکستھ روڈ اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف ، پتھر روڈ پر آ گرے

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر پر وزیرآباد سے طلباء اسلام آباد تفریحی دورے پر آئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایمرجنسی ریسپانس فورس موقع پر موجود ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرین لائن میٹرو بس میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔

اسلام آباد،،،بھارہ کہو گرین لائن بس اسٹیشن پر ٹریفک حادثہ

راولپنڈی سے آتے ہوئے تیز رفتار کوسٹر گرین لائن بس میں گھس گئی،حادثے کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہو گٸے،زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال روانہ کر دیا گیا pic.twitter.com/DkGE6kLNpj

— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 26, 2024

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More