بلاول کا ایجنڈا ملک کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 کی انتخابی مہم کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کا تاریخی کردار رہا ہے اور اقلیت نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا ملک کی تقدیر بدل دے گا اور 8 فروری کو پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو جواب بھارت سمیت پورے خطےکیلئے پیغام تھا، نگران وزیراعظم

آصف علی زرداری نے کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے وفاق میں مزید مؤثر قانون سازی کریں گے جبکہ مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلز پارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلز پارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More