الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 24کروڑ30لاکھ ڈالرکا اضافہ

انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

انور جتوئی کے علاوہ  پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

محرم خان نے کہا کہ ہم پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے بھی  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

شارجہ ، پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

جویریہ ظفر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے  ملاقات کی ،ملاقات کےبعد جویریہ ظفر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر پی پی پی میں شامل ہوگئیں۔@BBhuttoZardari @AseefaBZ #چنو_نئی_سوچ_کو #LahoreBhuttoKa pic.twitter.com/HTN1P9uXl0

— PPP (@MediaCellPPP) January 21, 2024

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More