بھارتی خفیہ ایجنسی”را” پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے، پاکستان

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را” پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا ،شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں ،بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔

پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا ،بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا ،سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔

بھارتی ایجنٹ دہشتگردی اور قتل و غارت کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں،بھارت پاکستانی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More