عوام سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں ، بیرسٹر علی ظفر

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضا ہے، ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے، عوام امیدواروں کے پاس خود آ رہے ہیں ، عوام اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں۔

اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، بیرسٹر علی ظفر

انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج القادرٹرسٹ،توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایک کیس کی کارروائی منگل، دوسرے کی اگلے ہفتے ہو گی ، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو پیچھے بٹھایا گیا تھا، میڈیا نمائندوں کو سماعت کی آواز نہیں پہنچ رہی تھی۔

علی ظفر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توجہ الیکشن پر ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ باہر نکلیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More