گھر پر چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جاتا لیکن اب جائوں گا ، جاوید ہاشمی

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیں گے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے۔

30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ ،20فیصد تک پیپلزپارٹی ،باقی آزاد ہونگے، جاوید ہاشمی

انہوں نے کہا کہ چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جاؤں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آ گئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔

واضح رہے کہ ملتان میں  جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More