پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1077 بچے نمونیا میں مبتلا ، 12 انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 77 بچے نمونیا میں مبتلا  جبکہ 12 بچے انتقال کر گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 دن میں 11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا اور 220 اموات ہو چکی ہیں۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے۔

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ان دنوں نمونیا پھیلا ہوا ہے، بچے کو پیدائش سے لے کر ڈیڑھ ماہ تک نمونیا ویکسین ایک خاص نمونیا سے بچاتی ہے، وائرل نمونیا میں نمونیا ویکسین مؤثر نہیں۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی نمونیا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہوتی ہے، عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین دستیاب نہیں۔

کووڈ-19 کے بعد چین میں ایک اور پُراسرار قسم کی بیماری پھیلنے لگی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More