شیخ رشید کی جیل میں طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔ جس پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت نے جیل انتظامیہ سےرپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون شیخ رشید احمد کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دی۔

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

واضح رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More