ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہاٹ اور مالا کنڈ میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں رات کودھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور منگلا میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More