گھر بیٹھیں ، الیکشن نہ لڑیں ، خرچہ ہو گا ، سپریم کورٹ نے جے یو آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے سے روکدیا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این اے 252 سے انتحابات میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے جے یو آئی امیدوار عبدالحفیظ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور بلوچستان ہائیکورٹ کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

انٹرویو اور یوٹیوب پروگرام پر پابندی، سپریم کورٹ داخلے کے نئے شرائط سامنے آگئے

وکیل نے کہا کہ عبدالحفیظ لونی کی نیب کیس میں سزا پوری ہو چکی ، الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا مؤکل صرف 2 سال اور 2 ماہ جیل میں رہا، نیب کورٹ نے 10 سال کی سزا اور 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا۔ 8 سال تک آپ کا مؤکل پے رول پر جیل سے باہر رہا، آپ کے مؤکل نے 5 کروڑ کا جرمانہ ادا نہیں کیا۔

عام انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے لوگ بلوچستان کے عوام کی نمائندگی نہ کریں، الیکشن نہ لڑیں، گھر بیٹھیں، الیکشن میں آپ کا خرچہ ہو گا۔ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 5 کروڑ کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر اس کی جائیداد ضبط ہونی چاہیے۔

 بعد ازاں عدالت نے عبدالحفیظ لونی کو اپیل مسترد کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More