سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

کوئٹہ میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے تو مٹر، ادرک اور لہسن کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

شہر میں ٹماٹر 30 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، بھنڈی،مٹر ادرک، لہسن سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 30 سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

بلوچستان میں آٹا مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2920 روپے کا ہو گیا

سبزیوں کی قیمتیں اچانک کیا بڑھیں شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیر فعالیت کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی روزمرہ کی مشکلات کم ہوسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More