نواز شریف 500 بندے لیکر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے ، لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ، یاسمین راشد

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا۔

الیکشن 2024،کون کس کے مدمقابل، یاسمین راشد اور نواز شریف آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا، ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کیساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کرونا میں بھی آپ کیساتھ کھڑی رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج میں جیل میں ہوں ، اگر باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔ میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More