ڈالر کی قیمت میں مزید 34 پیسے کمی ، 279.45 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 115 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 64 ہزار569 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More