بغیر دُم کا جانور ۔۔ سعودی عرب کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو وائرل، آخر وہ کونسا جانور ہے؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jan 24, 2024

گذشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک عجیب و غریب جانور کو دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جانور سعودی عرب کے شہر مکہ کے پہاڑوں پر دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں مکہ کے پہاڑ جبل خندمہ سے نکلے عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اس جانور کو پہاڑ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی وائرل ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر دم رکھنے والے جانور کو عجیب الخلقت قرار دیا۔

بعد ازاں سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویڈٰیو میں موجود جانور راک ہائراکس ہے جو کہ پہاڑی ماحول میں رہنے والا ایک جنگلی ممالیہ ہے، یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راک ہائراکس خرگوش سے مشابہ پہاڑی ممالیہ ہے جس کے کان چھوٹے،جسم پر گہری بھوری کھال اور دم نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More