نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین شروع کر دی

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

پشاور، نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین کا آغاز کر دیا۔

نیب نے نوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے میں کام کرنیوالے کانٹینٹ ڈویلپیرز کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کے مطابق اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں،نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آج پیش ہوکر تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

سوشل میڈیا انفلونسرز نے اداروں کیخلاف کام کیا، نہ انہیں خزانے سے پیسے دیئے گئے ، پی ٹی آئی

نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈویلیپرز نے جو کام کیا اس کی تفصیل درکار ہے۔

پی ٹی آئی دور میں حکومتی کارکردگی کی تشہیر کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد بھرتی کیے تھے اور نگران دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ ڈویلیپرز کوفارغ کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More