ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد،بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب جمعرات سے  مری میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More