پاکستانی فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان فائزہ مختار اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 781 میں روانہ ہوئی تھیں تاہم کینیڈا سے واپسی کے فلائٹ میں فضائی میزبان نے رپورٹ نہیں کی۔

فضائی میزبان کے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز میں رپورٹ نہ کرنے پر ان کے مبینہ طور پر سلپ ہونے کا علم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر میں سازش اور تھریٹ کا کوئی ذکر نہیں تھا، سابق سفیر

قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More