دھویں سے فن پارے تخلیق کرنے والا گوادر کا آرٹسٹ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں دھویں سے فن پارے تخلیق کرنے واے کم عمر آرٹسٹ نے سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں جو اپنی تخلیقات کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ ایسا ہی گوادر کے دور افتادہ علاقے میں رہنے والا ایک باصلاحیت 14 سالہ عبدالمتین بھی ہے جس نے آج کے سائنسی دور میں بھی آرٹ کی دنیا میں نئی جہت متعارف کرا دی۔

گوادر کا نوعمر آرٹسٹ دھویں سے کاغذ پر ایسے ایسے خوبصورت فن پارے تخلیق کرتا ہے جسے دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ یہ نوجوان اپنے چھوٹے سے گھر کے ایک کمرے میں موم بتیوں، اسٹینڈ برش سمیت دیگر اشیا سے مدد لیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 14 سالہ عبدالمتین نے کسی تعلیمی ادارے سے آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آرٹ کی دنیا میں دھویں کے استعمال سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت

عبدالمتین کا کہنا ہے کہ اسے آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے لیکن گھریلو مسائل اور غربت کے باعث وہ اپنے ہنر میں مزید نکھار لانے سے قاصر ہے۔

نوجوان آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ناامید نہیں ہے اسے یقین ہے کہ ایک روز وہ بھی سب سے بڑے آرٹ اسکول میں تعلیم حاصل کر کے اپنے ہنر کو دوسروں تک منتقل کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More