شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، عائشہ عمر کاردعمل آ گیا

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل ظاہر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی سے نئی تصویر جاری کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کی ہے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

ان کی تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ عائشہ عمر نے اس نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نئی جوڑی کی تعریف کی اور لکھا کہ ماشااللہ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔

شعیب کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ عائشہ عُمر نے ایک بیان  میں کہا تھا کہ ان کے رشتہ دار آج بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں شعیب ملک کی دوسری شادی کا چرچا ہے وہیں عائشہ عمر کا ایک پُرانا کلپ بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں پاکستانی اداکارہ کو شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی بھی کروادی تھی۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں۔’

خیال رہے کہ 2021 میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ کو اس وضاحت کی ضرورت پیش آئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More