سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

بجلی کے بڑے بڑے بلوں سے پریشان عوام کیلئےتجارتی میدان سے اچھی خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں 60فیصد تک کمی ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق 70ہزار روپے والا سولر پینل اب 27ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ،545 واٹ کا سولرپینل 70 ہزار سے کم ہوکر 27 ہزار پر آگیا ،450 واٹ 24 ہزار اور 330 واٹ 20 ہزار میں فروخت ہونے لگا۔

سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولرپینل تیار کرلیا

تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی کو قرار دیا،کہا امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف کے باعث قیمتو ں میں کمی آئی ہے۔ ایک جانب تو سولر پینلز لاگت کم ہونے کے باعث سستے ہوئے ہیں تو دوسری طرف سولر کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی،یورپ اور امریکا کے گوداموں میں سولر پینلز کے ڈھیر لگنے کے باعث قیمتوں میں نصف کی حد تک گراوٹ سامنے آئی تھی اور قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سولر پینلز بنانے والے لاگت میں کمی پر توجہ دے رہے ہیں اور جدت پر بھی توجہ مرکوز کئے ہیں تاکہ سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ ہو اور منافع بھی بڑھے۔

بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں سولر پینلز کی لاگت گھٹانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، چین 2028ء تک 85 فیصد پیداوار ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کروا دی

دنیا بھر میں سولر پینلز کی طلب میں کمی ہوئی ہے اس وجہ سے سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں پینلز کی قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More