سبزی لینے بھی جہاز پر جاتے ہیں کیونکہ ۔۔ ایسا گاؤں جہاں ہر گھر میں اپنا جہاز موجود ہے، دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 23, 2024

دنیا میں بڑے بڑے امراء موجود ہیں جن کے پاس دھن دولت کے انبار ہیں اور ان کے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے تاہم اس کے باوجودبہت کم رئیس لوگ اپنے ذاتی جہاز رکھتے ہیں تاہم دنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں ہر گھر میں ذاتی ہوائی جہاز موجود ہے۔

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کیمرون پارک نامی قصبے کی دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ جہاز گھروں کے باہر ایسے ہی کھڑے رہتے ہیں جس طرح عام طور پر گھروں کے باہر گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔

اس علاقے کا تاریخی پس منظر یہ ہے کہ اس علاقے میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ضرورتاً ہوائی اڈے بنائے گئے تھے جو جنگ کے بعد غیر فعال ہوئے تو حکومت نے انہیں کارآمد بنانے کے لیے ان علاقوں میں ریٹائرڈ فوجیوں کو بسانے کا فیصلہ کیا، اس لئے یہاں کی ہر گلی ایئرپورٹ کا احساس دلاتی ہے اور قصبے میں صرف ریٹائرڈ پائلٹ ہی مقیم ہیں۔

اس قصبے میں اس وقت لگ بھگ 124 گھر ہیں جہاں تقریباً تمام گھروں کے سامنے ہوائی جہاز کی مخصوص پارکنگ موجود ہے اور یہاں وقتاً فوقتاً ہوائی جہاز ٹیک آف اور لینڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مشہور ہے کہ یہاں کا ہر رہائشی دفتر جانے اور سودا سلف لانے کیلئے بھی جہاز کا استعمال کرتا ہے۔

تاریخی پس منظر سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران مختلف خطوں میں ہوائی اڈے بنائے گئے تھے جو جنگ کے بعد غیر فعال ہو گئے، اس لئے حکومت نے ان علاقوں کو ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہاں ہوائی جہاز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے مخصوص قسم کی سڑکیں بنائی گئی ہیں جبکہ قصبے میں جہازوں کو پارک کرنے کے لیے مخصوص پارکنگ کی جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More