پشاور ،گھر کی چھت پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر باپ نے سگے بیٹے کو قتل کردیا

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ طور پر والد نے اپنے بیٹے کو پی ٹی آئی کا جھنڈا گھر پر لگانے پر قتل کر دیا ہے۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

بی بی سی اردو کے مطابق افسوسنا ک واقعے کا مقدمہ مقتول عطاالرحمان کے بھائی عارف الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹا میں سیاسی گفتگو پر تکرار اور تلخ کلامی کا آغاز ہوا جس پر طیش میں آ کر والد نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔

عارف الرحمان نے مزید بتایا کہ ان کے والد اور بھائی میں بحث گھر کی چھت پر تحریک انصاف کا پارٹی پرچم لگانے سے شروع ہوئی جو بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک پہنچ گئی اور طیش میں آ کر ان کے والد نے عطا الرحمان پر گولی چلا دی۔

جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

عارف کے مطابق گذشتہ روز ان کا چھوٹا بھائی عطا پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا گھر لے کر آیا اور اسے چھت پر لگا دیا مگر یہ بات ان کے والد کو پسند نہ آئی۔والد نے بھائی کو تاکید کی کہ ووٹ جس کو بھی دینا ہے دو، لیکن یہ جھنڈا لگانے والی بات صحیح نہیں ہے۔

عارف کہتے ہیں کہ اس بات پر ان کے چھوٹے بھائی نے والد سے بحث شروع کر دی کہ جھنڈا لگانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور بالآخر تکرار اس حد تک بڑھ گئی کہ نور رحمان نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

ایف آئی آر کے مطابق عطا الرحمان کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ پیش آنے کے بعد ملزم والد گھر سے فرار ہو گئے ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابھی تک گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More