پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشتر کہ حامی ہیں، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حامی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کن ویڈ ونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاکستان چھوڑنے کی خبروں پر سرفراز احمد کا اہم بیان آگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چین کے نائب وزیر خارجہ ہن ویڈ ونگ کی ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائے ہوئے اہم شراکت دار ہیں، پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں، ہی پیک منصوبوں کے لئے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے موقف کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More