عام انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

حکومت پاکستان نے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کر  دیے۔ 

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کردیے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں ان میں چین، جاپان ، امریکا، برطانیہ، کینڈا ، ہانگ کانگ اور سنگا پور شامل ہیں۔

غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیےآئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More