ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان آنے کا اعلان ، سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ایرانی سفیر کا اسلامی ممالک سے اسرائیلی پروڈکٹس بند اور تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More