موجودہ ملکی حالات پر خوش نہیں ، الیکشن لڑنے آیا ہوں ، وزیر اعظم بننے نہیں ، نواز شریف

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہو گی، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی ہے۔

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نےکیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جا کر دیکھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ، اگر حکومت مل گئی تو مانسہرہ میں ایئرپورٹ بھی بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More