علی امین گنڈا پور کی درخواست منظور ، تین حلقوں پر ملکہ کا انتخابی نشان دینے کا حکم

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ملکہ کا نشان دیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں، آر او نے تینوں میں درخواست گزار کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جس سے ووٹرز کو شدید مشکلات ہونگی، اسلئے تینوں حلقوں کیلئے ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

انتخابی نشانات کی تبدیلی نہ رکی تو انتخابات ملتوی کرنے پڑیں گے، الیکشن کمیشن

سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دے، خلاف ورزی ہوئی ہو تو آر اوز کیخلاف کارروائی کرینگے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کو یہ منظور ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں؟وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے،عدالت نے کہا کہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More