ہم نیوز | Jan 22, 2024
کاروباری ہفتے کا آغاز پر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے کا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 474 پر آ گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More