پشاور صدر میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 200 دکانیں جل گئیں ، کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا۔ 

صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔ پلازہ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرا لیا گیا تھا۔

گڈو پاور ہائوس میں فنی خرابی کے باعث آتشزدگی ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں ۔آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔

چین کے صوبہ ہنان میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں جل گئیں،  شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہلکاروں کیساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More