پشاور صدر میں شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ، کروڑوں کا سامان جل گیا

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا۔  کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود آتشزدگی پر قابو نہ پایا جا سکا۔

حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی ہیں۔

گڈو پاور ہائوس میں فنی خرابی کے باعث آتشزدگی ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں،  شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرا لیا گیا ہے، شاپنگ سینٹر میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More