شعیب کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد نئے جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔ جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں۔ جس میں شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ ثنا جاوید نے اپنی شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا اور ان کے عروسی جوڑے کی کل مالیت کتنے لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے؟

ثنا جاوید کو شادی کی تصاویر کیلئے ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس میں ہلکے میک اپ کے ساتھ دیکھا گیا۔  اداکارہ کا خوبصورت عروسی لباس گلابی اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ، سیکوینس، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی

اداکارنے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے دونوں  قانونی حیثیت سے بیٹے اذان کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More