مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست جاری ، قومی اسمبلی کی 54 نشستوں پر کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ ن لیگ نے 54 حلقوں میں کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

فہرست کے مطابق نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور، مریم نواز شریف این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118، شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

قومی اسمبلی کی 54 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔ این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48، 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 ،165، 185 اور این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔

اس کے علاوہ این اے 206 سے210 جبکہ این اے 212، 214، 215، 217، 218، 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پر بھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More