ملک بھر میں 2 کروڑ ، 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے مگر ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

سعودی عرب ، اسکول سے 20 دن تک بچے کی غیر حاضری پر والدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 36 لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جا رہے، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔

2016-17ء میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 22-2021ء میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 22-2021ء میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More