انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

نگران حکومت منہ زور مہنگائی کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور مسلسل 10 ہفتوں سے مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی 0.34 فیصد اضافے سے 44.64 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 16 نومبر 2023 سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔

مہنگائی میں مزید اضافہ ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ، شہری پریشان

پشاور میں پیاز کی قیمت پہلی دفعہ 300 سے ساڑھے 330 روپے تک پہنچ گئی ہے۔  جبکہ آلو فی کلو 80 سے 100 روپے، ٹماٹر 200 ، ادرک اور لہسن فی کلو 600 ، کچالو 200 ، پھول گوبھی 200 جبکہ بینگن 150 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

زندہ مرغی 455 روپے کلو جبکہ ایک انڈے کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام قیمتوں کا معائنہ اور تعین کرنے کے بجائے غائب ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More