پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jan 21, 2024

پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

تاہم اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مسلسل چار ٹی20 میچوں میں پاکستان کو شکسٹ دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ ٹی20 میچز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 92 رنز بنائے۔

آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 26 رنز اور فن ایلن نے 22 رنز بنا پائے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستانی اوپنر حسیب اللہ نے ڈیبیو میچ میں پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بیٹسمن محمد رضوان رہے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز سکور کیے۔

فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ لوکی فوگوسن اور ایش سودھی بھی دو دو وکٹیں لینے کامیاب رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More