پاکستان میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟، ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگی ،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کریگی۔

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہو گا ، ماہرین فلکیات

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More