ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہورہائیکورٹ میں شہری رانا علی حسنین نے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا، درخواست کی جانب سے درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

15جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے خوشخبری

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہے۔نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں۔

استدعا ہے لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہونگی، تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ  نگراں پنجاب کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس فیس کا دورانیہ یکم جنوری سے بڑھا کر 15 جنوری کر  دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت  نے یہ اعلان کیا تھا کہ 16جنوری سے لائسنس فیس میں کئی گناہ اضافہ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More