سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں کتنے کیسز نمٹائے؟ تفصیل سامنے آگئی

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران نمٹائے گئے کیسز کی تفصیل سامنے آگئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹائے گئے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری) 2024 پیر (سے 19 جنوری) 2024 جمعہ (کے دوران 504 مقدمات) سی ایم اے این کے علاوہ ( نمٹادیے ہیں۔

دوسری جانب 15 جنوری) 2024 پیر سے 20 جنوری) 2024 ہفتہ (کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کا کلاشنکوف کلچر ختم کرنے پر غور

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تا کہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More