احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کی درخواست دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو لکھا ہے، خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو موصول بھی ہو گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے لکھا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا لہذا ریٹائرمنٹ تک چھٹی منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائی تھیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ان کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔

اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے احد چیمہ کو بری کر دیا

اس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی سنا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس اور راجا پرویز اشرف بھی رینٹل پاور کیس میں جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More