ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہنزہ میں شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کردیا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے معروف سولر کمپنی کے تعاون سے ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کیا ہے، یہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور ان وادیوں میں رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، قیمتیں نصف رہ گئیں

سطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع پلانٹ کے 2,300 سے زیادہ سولر پینلز مقامی گھرانوں او ر صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، منصوبے کے دوسرے فیز میں 2 میگاواٹ کا سولر پلانٹ 2024 میں شروع کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرے گا جس سے سالانہ 1,100 میٹرک ٹن کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بچا جاسکے گا، صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مزید قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کا اجرا کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More