برونائی کے شہزادے کی شادی ۔۔ 10روزہ تقریبات، ہزاروں مہمانوں کی شرکت، تصاویر دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2024

برونائی کے شہزادہ عبد المتین اپنی دیرینہ ساتھی انیشا روسنا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی 10روزہ تقریبات میں  ہزاروں  مہمانوں نے شرکتکی۔

31 دسمبر کو شہزادہ عبد المتین نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔شادی کی 10روزہ تقریبات سلطان کی سرکاری رہائش گاہ اور دنیا کے سب سے بڑے رہائشی محل نورالایمان میں انجام پائیں، شاہی شادی میں 5000 مہمانوں نے شرکت کی۔

شاہی شادی کے روز شہزادہ شہزادہ عبد المتين رسمی یونیفارم جبکہ دلہن نے آستانہ نورالایمان محل میں ہونے والی تقریب کے لیے لمبے سفید خوبصورت گاؤن اور زیورات کا انتخاب کیا۔

شادی کے روز دارالحکومت بندر سیری بیگوان کی سڑکوں پر نوبیاہتا جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد کا ہجوم کئی گھنٹوں تک جمع رہا، دلہا دلہن رولز روئس گاڑی سے ہزاروں لوگوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے پہلی بار لوگوں کے سامنے آئے۔

شادی کے موقع پرشہزادے کو17 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ دلہن کو بھی سلامی پیش کی گئی اور دونوں کو بادشادہ اور ملکہ نے سب سے پہلے خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More