ن لیگ کے سردار مہتاب گروپ کی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب گروپ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان سردار مہتاب گروپ ڈاکٹر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 پر ن لیگ نے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ نے مور کے نشان کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

ترجمان سردار مہتاب گروپ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کریں گے، انتخابات میں این اے 17 پر ن لیگ کے مخالف فریق کا ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More